میڈرڈ (سپورٹس ڈیسک) فٹبال کے دو بڑے ایونٹس پریمئر لیگ اور سپینش لیگ میں تگڑے مقابلے ہوئے ، لیور پول اور بارسلونا نے جیت کے ساتھ ٹاپ پوزیشن حاصل کی۔ پریمئر لیگ میں سرفہرست لیور پول کا مانچسٹر یونائیٹڈ سے مقابلہ ہوا۔ لیورپول نے چودھویں منٹ گول کر کے برتری کی دھاک بٹھائی جس کے بعد میچ میں زبردست سنسنی آئی۔ پھر مقررہ وقت تک کوئی ٹیم بال جال میں ڈال پائی۔انجری ٹائم میں سپر سٹار محمد صلاح نے گول کر کے سبقت اور سکور کو دو صفر کیااور ٹاپ پوزیشن مزید مستحکم بنائی۔دوسرے میچ میں بارسلونا نے گراناڈاکو ہر ا کر سپینش لیگ میں پھر ٹاپ پوزیشن حاصل کی۔