لندن (سپورٹس ڈیسک)قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے میچ کو ورلڈکپ کی تاریخ کا اب تک کا بہترین فائنل قرار دیدیا۔گزشتہ روز لارڈز کے تاریخی میدان میں کھیلے گئے کرکٹ ورلڈکپ 2019 کے فائنل میں انگلینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کو سپر اوور میں شکست دیکر پہلی بار کرکٹ کا چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔انگلینڈ کی شاندار کامیابی پر قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ انہوں نے ورلڈ کپ کا ایسا فائنل کبھی نہیں دیکھا۔ سابق کپتان محمد یوسف نے کہا کہ دونوں ٹیموں کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے ۔ مصباح الحق نے نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے سنسنی خیز فائنل میں فاتح ٹیم انگلینڈ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اصل چمپئن بین سٹوکس ہے ۔