ویلنگٹن(سپورٹس ڈیسک) نیوزی لینڈ کی ورلڈکپ فائنل میں رسائی نے کیوی شائقین کو مشکل میں ڈال دیا۔نیوزی لینڈ کے مقامی وقت کے مطابق اتوار کو یہ معرکہ رات 9 بج کر30منٹ پر شروع ہوگا اور اس کا اختتام ممکنہ طور پر علی الصبح 5بجکر30منٹ ہونا ہے ، یوں انھیں پوری رات جاگنا ہوگا، ویلنگٹن کے مے خانوں کو 20یوم کیلئے رات 4بجے تک کھلا رکھنے کے اجازت نامے دیے گئے تھے ۔سٹی کونسل کی خاتون ترجمان نے کہاکہ ہم نے شہر میں میچز دیکھنے کیلیے کوئی فین زونز نہیں بنائے ہیں لیکن اس غیرمعمولی صورتحال میں اگر شائقین اپنے طور پر کسی مقام کا تعین کرلیں تو پھروہاں بغیر مے نوشی کیے میچ دیکھ سکتے ہیں۔