کراچی(آن لائن)پی ٹی اے کے مطابق فائیو جی لائسنسز کا اجرا رواں سال نومبر میں ہوگا۔ درخواستیں وصول کرنے کیلئے اخبار میں اشتہار دے دیا گیا جبکہ اس کا طریقہ کار ویب سائٹ پر جاری کردیا گیا ہے ۔اب تک 4 کروڑ 40 لاکھ افراد تھری جی اور فور جی سروسز استعمال کررہے ہیں۔فائیو جی ٹیکنالوجی کی آمد کے بعد رفتار میں کمی کے باعث دو ڈیوائسز کے درمیان رابطے میں تاخیرکا بڑا مسئلہ حل ہو جائے گا اور تیز رفتار انٹرنیٹ کی وجہ سے ڈیوائسز ایک دوسرے سے بغیر تاخیر منسلک ہوسکیں گی۔ سوشل میڈیا کو ایک بھی نیا رخ ملے گا اور اس کا عمل دخل زندگی میں بڑھ جائے گا۔ فائیو جی کی مقبولیت کے بعد سمارٹ فونز کی جگہ عینکیں اور دیگر غیرروایتی ڈیوائسز کا استعمال بڑھ جائے گا۔