ماسکو (شاہد گھمن سے )روس کے صدر ولاد یمیر پو ٹن نے کہا ہے کہ فٹبال عالمی کپ کی میزبانی کے دوران ان کے ملک کو تقریبا اڑھائی کروڑ سائبر حملوں کا نشانہ بنایا گیا ۔روسی صدر نے ان سائبر حملوں کی نوعیت کے بارے میں کسی معلومات کا انکشاف نہیں کیا جو ان کے مطابق عالمی کپ کے میچوں کے دوران واقع ہوئے ۔ وا ضح ر ہے کہ فٹبال عالمی کپ کا انعقاد 14 جون سے 15 جولائی تک روس کے 11 شہروں کے 12 اسٹیڈیمز میں ہوا۔پو ٹن نے کہا کہ اس کامیابی کے پیچھے زبردست طریقے سے ہائی الرٹ رہنے ، آپریشن، تجزیے اور آگاہی کا بڑا ہاتھ ہے ۔ ہم نے اپنی پوری طاقت کا استعمال کیا ۔ امریکی انٹیلی جنس کے سربراہ ڈان کوٹس نے خبردار کیا تھا کہ امر یکہ کو انفارمیشن ہیکنگ کا نشانہ بنانے کی کارروائیوں میں بالخصوص روس کی جانب سے اضافہ ہو رہا ہے ۔ پو ٹن