ملتان(سپیشل رپورٹر)ادارہ برائے شماریات نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے ۔رپورٹ کے مطابق 17مئی 2018ء کو ختم ہونے والے ہفتہ کے دوران مہنگائی کی شرح میں 2.70فیصد اضافہ ہوا۔ملک بھر سے 53اشیاء کی قیمتوں کا تقابلی جائزہ لیا گیا۔21اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ‘4کی قیمتوں میں کمی جبکہ 28اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔گزشتہ ہفتہ کے دوران ملک میں کیلا‘ ٹماٹر‘ آلو پیاز‘چکن فارمی‘ماچس‘ چائے کی پتی‘ نمک‘چاول اری‘ گندم‘ بڑا گوشت ہڈی والا‘مٹن‘ فارمی انڈے ‘ تازہ دودھ‘ایل پی جی سلنڈر‘ ویجیٹبل گھی ٹن پیک‘ ویجیٹبل گھی پیکٹ‘سرخ مرچ پسی ہوئی‘ گڑ‘ چینی اور دال مسور کی قیمتوں میں اضافہ‘ادرک‘ آٹے کا تھیلا‘دال ماش اور دال مونگ کی قیمتوں میں کمی جبکہ چاول باسمتی ٹوٹا‘بریڈ پلین‘ دہی‘خشک دودھ‘سرسوں کا تیل‘ کوکنگ آئل‘ دال چنا‘گوشت پلیٹ‘ دال پلیٹ‘چائے کی کی پیالی‘سگریٹ‘ لان سوٹ‘شرٹ‘ مردانہ و زنانہ سینڈل‘بجلی‘گیس چارجز‘مٹی کا تیل‘جلانے کی لکڑی‘ ڈیزل‘ پٹرول‘بلب‘لوکل کال اور صابن کی قیمتوں میں استحکام رہا۔