لاہور ( سپورٹس رپورٹر ) ڈاکٹر آفتاب اقبال چودھری کو ریلوے سپورٹس بورڈ کا نائب صدر اور انجم شہزاد کو سیکرٹری تعینات کر دیاگیا۔ اس نئی تبدیلی پر کوچز اور کھلاڑیوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی ہے اور امید ظاہر کی کہ اب ریلوے کی کھیلیں عروج حاصل کریں گی۔ ڈاکٹر آفتاب اقبال چوہدری کیونکہ ریلوے میں ایم ایس کے عہدے پر فائز ہیں اس سے قبل سیکرٹری ریلوے سپورٹس بورڈ ہونے کے ساتھ ساتھ دو مرتبہ ریلوے میوگارڈن کلب کے سیکرٹری، سپورٹس آفیسر لاہور ڈویژن، اسکاؤٹس کمشنر کی حیثیت سے دو مرتبہ بنگلہ دیش اور ترکمانستان جاکر پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ ن کی کھیلوں میں خدمات کو دیکھتے ہوئے انہیں ریلوے سپورٹس بورڈ کا نائب صدر منتخب کیا گیا ہے ۔ا ٓفتاب اقبال نے کہا کہ پاکستان ریلوے کھیلوں کا تاریخی ادارہ ہے جو کہ پاکستان میں نرسری کا درجہ رکھتا ہے اور اس کے کھلاڑیوں اور آفیشلز نے ماضی میں جو پاکستان اور پاکستان ریلوے کا نام روشن کیا ہے بجا طور پر خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ ہم دن رات کوششیں کرکے ریلوے کی کھیلوں کو بام عروج تک پہنچانے کی بھرپور کوشش کریں گے اور کھلاڑیوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کریں گے ۔