پشاور(خبر نگار)قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپائونے انتخابات کے نتائج مسترد کرتے ہوئے اے پی سی میں شرکت کا اعلان کردیا ۔انہوں نے اپنے ایک بیا ن میں الزام لگاتے ہوئے کہا انتخابات میں عوام کے مینڈیٹ کو چوری کیا گیاہے اور پختونوں کی حقیقی لیڈرشپ کو کنارے سے لگایا گیا ،مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے ٹیلی فون کے ذریعے آفتاب احمد خان شیرپائو کو آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی تھی جو انہوں نے قبول کی اور انکو یقین دہانی کرائی کہ قومی وطن پارٹی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کریگی ۔