کراچی(سٹاف رپورٹر)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے گزشتہ روز کراچی میں جسٹس (ر)فخرالدین جی ابراہیم کی قبر پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر چیف جسٹس کے ہمراہ جسٹس فیصل عرب، جسٹس سجاد علی شاہ، جسٹس مشیر عالم اور جسٹس مقبول باقر بھی تھے ۔چیف جسٹس گلزار احمد نے کتاب میں اپنے تاثرات درج کرتے ہوئے لکھا کہ فخر الدین جی ابراہیم ہر لحاظ سے عظیم انسان تھے ، ان کی ملک اور عوام کے لئے خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا، ہم سب ان کے بہت مشکور ہیں۔چیف جسٹس نے مرحوم کے بیٹے زاہد فخرالدین جی ابراہیم سے اظہارتعزیت بھی کیا۔