پیرس ( نیٹ نیوز ) فرانسیسی پولیس میں اس سال خودکشی کے رجحان میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور بلوہ پولیس کے مزید تین افسروں ، ایک پولیس کمانڈر اور پولیس اکیڈمی میں ایک استاد نے بھی خودکشی کر لی ہے ۔ان پانچوں سمیت حال ہی میں آٹھ پولیس افسروں نے اپنے ہاتھوں اپنی زندگیاں ختم کی ہیں۔فرانس کے جنوب مشرقی علاقے میں گذشتہ بدھ کو ان پولیس افسروں نے خودکشیاں کی ہیں۔اس سال اب تک فرانسیسی پولیس کے 64 پولیس افسر خودکشیاں کرچکے ہیں اور یہ تعداد مسلسل بڑھتی چلی جارہی ہے جبکہ اپنے پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی کے دوران میں مرنے والے پولیس افسروں کی تعداد اس سے کم رہ گئی ہے ۔