مالے (نیٹ نیوز) مالدیپ نے مس فرزانہ ظاہر کو پاکستان میں مالدیپ کی ہائی کمشنر تعینات کر دیا ہے ۔مالدیپ کے وزیرخارجہ عبداللہ شاہد نے اپنے ٹویٹ میں انکو تعیناتی پر مبارکباد دیتے ہو ئے کہا کہ ان کے فارن آ فس کے تجر بے سے دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے ۔