ڈیکس(ویب ڈیسک) فرانسیسی عدالت میں بطخوں نے ایک دلچسپ مقدمہ جیت لیا جس کے بعد انہیں شور مچانے کی اجازت دیدی گئی۔فرانس کے ایک چھوٹے سے گاؤں ڈیکس میں ایک کسان ڈومینک ڈوثے نے اپنے کھیت میں 60 بطخیں پال رکھی ہیں جن کی آواز سے اس کا پڑوسی نالاں تھا۔ پڑوسی نے شمال مغربی عدالت میں مقدمہ دائر کردیا کہ وہ بطخوں کے شور سے پریشان ہے اور انہیں یہاں سے ہٹایا جائے یا پھر انہیں ذبح کردیا جائے۔درخواست پر عدالت نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ بطخوں کی آوازیں ایک قابلِ برداشت حد میں ہیں اور اس لیے بطخوں کو فطری آواز نکالنے کی اجازت ہے۔ فیصلے کے بعد ڈومینک نے خوشی کا اظہار کیا۔