پیرس (این این آئی )فرانس سے برطانیہ آنے والی تارکین وطن کی کشتی ڈنکرک کے قریب ڈوب گئی،جس کے نتیجے میں 4افراد ہلاک ہو گئے جبکہ ایک اور بچہ لاپتہ ہے ،فوج نے کارروائی کرکے کشتی پر سوار 15افراد کو بچالیا۔ڈنکرک کے قریب ڈوبنے والی کشتی میں سوار افراد کو بچانے کیلئے امدادی کارروائیوں میں فوج کی کشتیوں نے حصہ لیا اور لگ بھگ 15 افراد کو بچالیا گیا۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں 2 بچے میں بھی شامل ہیں جن کی عمر 5 اور 8 سال بتائی جارہی ہیں جبکہ کشتی میں سوار ایک اور بچہ لاپتہ ہے ۔ڈنکرک کے قریب ڈوبنے والی کشتی میں سوار افراد کو بچانے کے لئے امدادی کارروائیوں میں فوج کی کشتیوں نے حصہ لیا اور لگ بھگ 15 افراد کو بچالیا گیا۔واضح رہے کہ سمندر میں طغیانی کے سبب میٹ آفس نے وارننگ جاری کی تھی۔