پیرس( نیٹ نیوز) فرانس میں پورے جسم پر ٹیٹو بنوانے پر نکالے گئے ٹیچرکو نوکری پر بحال کردیا گیا ہے ۔ سیلوین ہیلین نامی ٹیچر کو فرانس کے سب سے زیادہ ٹیٹو بنوانے والے شخص کے طور پرجانا جاتا ہے ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق طلبہ کے والدین کی ٹیچر کے حوالے سے شکایات سامنے آئی تھیں کہ بچے انہیں دیکھ کر ڈر جاتے ہیں جس پرسکول انتظامیہ نے انہیں نوکری سے فارغ کردیاتھا۔بعد ازاں سکول انتظامیہ نے ٹیچر سے ایک معاہدہ کیا کہ وہ 6 سال سے کم عمر بچوں کو نہیں پڑھائیں گے کیونکہ بچے انہیں دیکھ کر خوفزدہ ہوجاتے ہیں۔35 سالہ سیلوین ہیلین کا کہنا ہے کہ انہیں اپنے شعبے سے پیار ہے اور وہ کبھی بھی پڑھانا نہیں چھوڑیں گے ،ٹیچر نے اعتراف کیا کہ جو لوگ مجھے پہلی بار دیکھتے ہیں وہ خوفزدہ ہوجاتے ہیں۔