پیرس (نیٹ نیوز) فرانس میں ایک خاتون قیمتی زیورات سے بھرا اپنا بیگ طیارے میں بھول کر چل دی، تقریبا 35 لاکھ یورو مالیت کے زیورات جیولری ڈیزائنرز نے کینز فلم فیسٹول میں شریک برطانوی گلوکارہ ریٹا اورا کو بطور مستعار بھجوائے تھے ، مذکورہ زیورات لندن میں واپس حاصل کر لیے گئے جہاں سے انہیں بھیجا گیا تھا، گلوکارہ ریٹا اورا کو زیورات پہنچانے کی ذمے دار خاتون 16 مئی کو جنوبی فرانس میں نیس کے ایئرپورٹ سے باہر آئی تو اسے احساس ہوا کہ وہ اپنا بیگ اور کوٹ جہاز میں ہی بھول آئی ہے ۔