پیرس (آن لائن)فرانس کے یہودی قبرستان میں 80 سے زائد قبروں کی بے حرمتی اور ان پر جرمن نازی کا نشان بنا ئے جانے کیخلاف ہزاروں افراد نے فرانس کی سڑکوں پر احتجاج کیا۔جرمنی کی سرحد سے متصل فرانس کے گا ئوں کواٹزینہم میں قبروں پر نازی جرمن کا نشان بنا کر ان کی بے حرمتی کی گئی۔ قبروں پر نیلے رنگ سے نازی نشان بنانے کے بعد بلیک السیشن وولفز کے الفاظ تحریر کر دیئے گئے تھے۔ جو 1970 کی دہائی میں نازیوں کا حامی گروپ تھا ۔فرانس کے مرکزی یہودی ادارے اسرائیلی سینٹرل کونسستوری آف فرانس کے علاقائی سربراہ مورس داہن نے کہا کہ یہ چیزیں رکنے کا نام نہیں لے رہیں اور ایک کے بعد ایک حادثات رونما ہو رہے ہیں۔ قبروں کی بے حرمتی کے خلاف دارالحکومت پیرس سمیت دیگر شہروں میں بھی بڑے پیمانے پر مظاہرے ہوئے جبکہ پارلیمنٹ میں بھی اس پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔