پیرس (سپورٹس ڈیسک)فیفا نے انڈر 20 ویمنز فٹ بال ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا جس کے مطابق میگا ایونٹ 5 سے 24 اگست تک فرانس میں کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں 16 ممالک کی ٹیمیں شرکت کریں گی جنہیں چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ٗ گروپ اے میں میزبان فرانس، گھانا، نیوزی لینڈ اور ہالینڈ شامل ہے ۔ گروپ بی میں شمالی کوریا، انگلینڈ، میکسیکو اور برازیل کو رکھا گیا ٗ گروپ سی میں امریکا، جاپان، پیراگوئے اور سپین جبکہ گروپ ڈی میں ہیٹی، چین، نائیجیریا اور جرمنی شامل ہیں دو ٹاپ ٹیمیں کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کریں گی جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل 24 اگست کو کھیلا جائے گا۔