پیرس( ویب ڈیسک) اکثر کسی تقریب میں موجود افراد کے درمیان کسی کو پیٹ کی گیس کے مسائل کا سامنا ہو تو یہ بات اس کے لیے شرمندگی اور اس محفل میں موجود دیگر افراد کے لیے مشکل کا باعث بن سکتی ہے اور اس ہی شرمندگی سے بچانے کے لیے فرانس سے تعلق رکھنے والے 69 سالہ شخص نے ایسی ادویات تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو ریح (پیٹ کی گیس) کی بو کو پھولوں اور چاکلیٹ کی خوشبو میں تبدیل کردیں گی۔69 سالہ کرسٹین پوئنچیوال نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ مجھے ایسی ادویات تیار کرنے کا خیال اس وقت آیا جب میں اپنے دوستوں کے ساتھ ایک ریسٹورنٹ میں موجود تھا اور وہاں ریح کی بو سے متعدد افراد کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے یہ ادویات مقامی میڈیکل سٹورز میں پیچنا شروع کیں، بعدازاں لوگوں نے انہیں مذاق سمجھ کر اور بھی شہرت دلوادی۔کرسٹین کے مطابق پیٹ میں گیس محسوس ہونے سے چند روز قبل ہی ان ادویات کا استعمال کرلینا بہتر ہے ۔ 60 ادویات کا ایک پیکٹ 4 ہزار پاکستانی روپے کا ہے ۔