لاہور ( سٹاف رپورٹر) جامعہ اشرفیہ کے مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی، مولانا قاری ارشد عبید، مولانا حافظ احمد حسن، مولانا اکرم کاشمیری، مولانا یوسف خان،حافظ اسعد عبید، حافظ اجود عبید،مولانا زبیر حسن،حافظ خالد حسن، حافظ مجیب الرحمن اور مولانا فہیم الحسن تھانوی نے فرانسیسی صدر کی طرف سے حضور ﷺ کی شان اقدس میں گستاخی پر مبنی خاکوں کی اشاعت اور اسلام کے خلاف اقدامات پر شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فرانسیسی صدر کی اس مذموم حرکت سے پوری دنیا کے مسلمانوں میں غم و غصہ پایا جارہا ہے ۔ مسلمان کسی بھی صورت میں حضور اکرم ﷺ کی شان اقدس میں گستاخی برداشت نہیں کریں گے اور اپنی جانوں پر کھیل کر بھی اس کا تحفظ کریں گے ۔ فرانسیسی صدر نے پوری دنیا کے امن کو خطرہ میں ڈال دیا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فرانس کے سفیر کو نکالنے اور فرانس سے پاکستانی سفیر کو واپس بلانے کا اعلان کرے ۔