کراچی (کلچرل رپورٹر) گلوکارہ فرحت خان نے ماہ ربیع الاول کے لئے نعتیہ کلام تیار کرکے اس کی آڈیو ریکارڈ کر لی ہے ۔ ویڈیو ریکارڈنگ رواں ہفتے مکمل کرکے 12 ربیع الاول کو ریلیز کیا جائے گا۔ نمائندہ 92 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے فرحت خان کا کہنا تھا کہ مجھے حمد و ثناء پڑھ کر سکون ملتا ہے۔