اسلام آباد (92 نیوزرپورٹ)17روپے کلوٹماٹرکے بعد5روپے کلومٹرکی آوازلگ گئی۔جی ہاں!وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ مٹر تو صرف 5روپے کلوہیں،وفاقی وزیرغلام سرورخان نے بتایا کہ وہ مٹرکاشت کرتے ہیں ،20کلوکی مٹر کی بوری5روپے کلومنڈی میں بیچ رہے ہیں،100روپے میں بک رہی ہے ۔اس سے پہلے گزشتہ روزمشیرخزانہ نے کہاتھاکراچی کی سبزی منڈی میں ٹماٹر17روپے کلوفروخت ہورہے ہیں۔ارکان اسمبلی نے عبدالحفیظ شیخ اورفردوس عاشق اعوان کے دعووں پردلچسپ تبصرے کئے ہیں۔سینیٹرپرویزرشید نے کہایہ پاکستان کے لوگوں کامذاق اڑانے کے مترادف ہے ،یہ ایک ایسی حکومت ہے جو عوام کے ووٹوں سے منتخب نہیں ہوئی۔سینیٹرعبدالقیوم نے کہاٹیکنوکریٹس لے کرآجائینگے اوروہ بھی امپورٹڈ ہونگے توانکوکیاپتہ ہوگاچکوال میں یاکالاشاہ کاکومیں بھنڈی کس طرح بک رہی اورٹماٹرکس طرح؟پی پی سینیٹرکرشناکماری نے کہایہ لوگ غربت کا مذاق اڑارہے ہیں۔حکومتی رکن اسمبلی کنول شوز ب نے انوکھی منطق پیش کی کہ مشیرخزانہ سے ٹماٹرکی قیمت کا سوال ہی نہیں بنتا،اگرٹماٹرنہ ہوں تو دہی سے کھانابن جاتاہے ۔ایک اورخاتون پارلیمنٹیرین نے کہاکہ عمران خان کو نہیں پتہ کہ جن علاقوں سے وہ منتخب ہوکرآئے ہیں وہاں کے لوگ پیازاورٹماٹرسے روٹی کھاتے ہیں،یہ برگرلوگ ہیں، انہیں عام عوام کی مشکلات کا پتہ ہی نہیں۔اپوزیشن کی خاتون رکن نے کہابنیادی چیزوں کی قیمتوں کاہی انہیں نہیں پتہ، یہی توہم رونارورہے ہیں۔ایم این اے ولیداقبال نے کہاکسی کی غلط کاری کی وجہ سے قیمتیں اوپرجارہی ہیں تواس پرسخت کارروائی ہونی چاہئے ۔