کراچی( نیٹ نیوز) سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی کراچی میں گیس بحران پروزیراعظم عمران خان پر برس پڑے پھر اپنے لیڈر اور کارکنوں سے معافی مانگ لی ۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کے دفتر کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے فردوس شمیم نقوی نے کہا تھا کہ پاکستان میں چاہے حکومت ن لیگ کی ہو یا تحریک انصاف کی، اس شہرمیں گیس کی ڈیلیوری کبھی درست نہیں ہو سکی۔ میں اس مسئلے پر شور مچاؤں گا اور شرم بھی دلاؤں گا تاہم اب فردوس شمیم نقوی نے اپنے گزشتہ روز کے بیان پر معذرت کر لی ہے ۔سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں فردوس شمیم نقوی نے لکھا کہ میں تمام انصافیوں سے معافی مانگنا چاہتا ہوں۔ میرا ارادہ تھا کہ میں وزیراعظم عمران خان سے وزیر توانائی اور ایس ایس جی سی کے بارے میں شکایت کروں۔فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ اپنے لیڈر سے بھی معذرت چاہتا ہوں، جو کہ انتہائی پرعزم شخصیت ہیں۔