اسلام آباد (وقائع نگا رخصوصی)الیکشن کمیشن نے فردوس عاشق اعوان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت 16 دسمبر تک ملتوی کردی۔پیر کو الیکشن کمیشن کے خلاف معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کے متنازعہ بیان کے معاملہ پرقائم مقام چیف الیکشن کمشنر الطاف ابراہیم قریشی کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے سماعت کی۔ مسلم لیگ (ن) کے وکیل نے کہاکہ ہم نے پیمرا کو بھی پارٹی بنایا ہے ۔ پیمرا کے وکیل نے کہاکہ پیمرا آئندہ سماعت پر جواب دے گا۔ فردوس عاشق اعوان کے وکیل علی بخاری ایڈووکیٹ نے کہاکہ انکی پٹیشن میں صرف یہ لکھا ہے کہ دال میں کچھ کالا ہے ،اگلی سماعت پر جواب دے دونگا۔ا لیکشن کمیشن نے کہا ہم نے بھی پٹیشن کا جائزہ لیا لیکن کچھ خاص مواد نہیں ملا۔الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 16 دسمبر تک ملتوی کردی۔