اسلام آباد(لیڈی رپورٹر)دس سالہ فرشتہ کے قتل کو لسانی رنگ دینے پر سماجی کارکن گلا لئی اسماعیل کے خلاف کارروائی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ۔کرنل(ر)جاویداقبال نے اپنے وکیل شعیب رزاق ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر درخواست میں وفاق، وزارت داخلہ، پیمرا، پی ٹی اے اور گلالئی اسماعیل کو فریق بناکر موقف اپنایا کہ گلالئی اسماعیل ریاست مخالف سرگرمیوں میں مصروف ہیں،انہوں نے ریاستی اداروں کے خلاف تقاریر کرکے ملک میں لسانیت اور تعصب کو فروغ دینے کی کوشش کی، گلالئی اسماعیل کی تقاریر اور سوشل میڈیا پوسٹس پر پابندی لگائی اور ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے ۔ گلالئی اسماعیل