سڈنی (سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ وقار یونس نے اپنی اہلیہ ڈاکٹر فریال کو کورونا کے خلاف جنگ میں اپنا کردار ادا کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ہے ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وقار یونس نے فریال کی ماسک اور کورونا سے بچاؤ کے لئے فراہم کیا گیا طبی یونیفارم پہنے ایک تصویر شیئر کی اور ساتھ ایک جذباتی پیغام بھی لکھا۔وقار یونس نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں لکھا کہ فریال کو ہسپتال جاتا دیکھ کر ڈر گیا تھا تاہم واپس آتا دیکھ کرسکون ہوا۔انہوں نے اہلیہ کی حوصلہ افزائی کی اور مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ڈاکٹر فریال فرض کی ادائیگی ایسے ہی نبھاتی رہو۔