لاہور(سٹاف رپورٹر)کل مسالک علماء بورڈ کا اہم اجلاس جامع مسجد کبری نیوسمن آبادلاہورمیں ہوا،اجلاس میں محرم الحرم سے لیکر چہلم امام حسین تک امن و اتحاد کی فضا کو قائم رکھنے والے علماء و مشائخ وسفیران امن کو خراج تحسین پیش کیا گیا،کل مسالک علماء بورڈ کے چیئرمین مولانامحمدعاصم مخدوم نے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ انتہاء پسندی ،د ہشت گردی ،فرقہ وارانہ تشدد کے خلاف ہر سطح پر جدوجہد جاری رکھیں گے ، فرقہ وارانہ فسادات نے پاکستان کی بنیادوں کو کھوکھلاکرکے رکھ دیاہے ، کل مسالک علماء بورڈ پاکستان کا واحد کل مسالک پلیٹ فارم ہے جو بلارنگ و نسل و مکتبہ فکر انتہاپسندی کے خلاف سرگرم عمل ہے۔ ،مذہب یا مسلک کے نام پر فرقہ واریت اور دہشت گردی خلاف اسلام اور خلاف قانون ہے ،کسی بھی مسلمان فرقے کی تکفیر جائز نہیں ۔ اجلاس میں کل مسالک علماء بورڈ کے اراکین علامہ مفتی سیدعاشق حسین شاہ،مولاناایوب خان ثاقب ،علامہ حافظ کاظم رضاء نقوی، مولاناشکیل الرحمن ناصر، علامہ وقار الحسنین نقوی ،حافظ شعیب الرحمن ،مولانا سلمان شاکر، مولاناعبدالرب امجد،مولانامحمداسلم صدیقی ، مولاناافضل حیدری، ڈاکٹر بدر منیر مجددی،علامہ شبیر انجم ،قاری انعام الرحیم ،مولانااصغرچشتی ،ڈاکٹر امجد حسین چشتی،پرویزاکبر ساقی،ڈاکٹر عبدالغفار رندھاوا، مولانا یونس ریحان ودیگر کی گرانقدر خدمات پر انہیں ایمبیسڈر آف پیس کا ایواڈ دینے کا اعلان کیا گیا۔