لاہور(سپورٹس رپورٹر)پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی نے فرنچائز ماڈل پاکستان فٹبال لیگ کی قانونی حیثیت کو متنازعہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ منتخب ہو کر آنے والی باڈی اس کی پابند نہیں ہو گی اور اس میں سرمایہ کاری غیر محفوظ ہے ۔ گزشتہ روز نارملایزیشن کمیٹی نے اعلامیہ میں کہا کہ اشفاق شاہ اور ملک عامر ڈوگر گروپ کے رواں سال 27 مارچ کو فیفا ہائوس پرغیر قانونی قبضے کے صرف 2دن بعد جی۔ ایس- وی نامی کمپنی رجسٹرڈ ہوئی اور تمام قانونی تقاضے بالائے طاق رکھتے ہوئے 15 سالہ معاہدے کے تحت فرنچائز ماڈل "پاکستان فٹبال لیگ" کے تمام حقوق اس کے حوالے کردیئے گئے ۔ اشفاق حسین و ملک عامر ڈوگر گروپ اورجی-ایس- وی کے معاہدے کوفیفا، اے ایف سی یا این سی سمیت کوئی آئینی باڈی تسلیم نہیں کرتی، آنے والی منتخب پی ایف ایف کسی صورت معاہدے کی پابند نہیں ہو گی۔