لاہور(کلچرل رپورٹر ) حال ہی میں شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والے فیروزخان نے شادی کی سالگرہ کے موقع پراہلیہ علیزے کے لیے ایک خوبصورت پیغام شیئر کیا ہے ۔ انسٹاگرام پر فیروزخان نے اہلیہ کے ہمراہ ہنستے مسکراتے لی گئی ایک تصویر شیئرکی اورساتھ ہی پیاربھرا پیغام بھی لکھا۔انہوں نے پیغام میں اہلیہ کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ’تم صبح کی طرح روشن ہو اور آج کی طرح مضبوط ہو۔‘ واضح رہے کہ مارچ 2018 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے فیروز اور علیزے کی شادی کو 2 سال کا عرصہ گزر گیا، جوڑے نے گزشتہ روز اپنی شادی کی سالگرہ منائی۔ فیروز خان کے ہاں گزشتہ برس مئی میں ننھے مہمان کی آمد ہوئی جس کا نام سلطان فیروز خان ہے ۔