لاہور( پ ر ) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی صدر فریال تالپور کی گرفتاری کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے پاکستان پیپلز پارٹی کی خواتین نے ہمیشہ ملک اورقوم کی خاطر قربانیاں دی ہیں افسوس کی بات ہے کہ ہمارے ملک سے انتقامی سیاست کا خاتمہ نہ ہو سکا فریال تالپور کو صرف اور صرف آصف علی زرداری کی ہمشیرہ ہونے کے ناطے سے گرفتار کیا گیا ہے کیونکہ نیب ابھی تک بھی ان کے خلاف کورٹ میں کوئی بھی ٹھوس ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہا ہے ۔