راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے )لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے فریال تالپور کو سندھ اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی اجازت دے دی۔لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں ممبر صوبائی اسمبلی سندھ فریال تالپور کے پروڈکشن آرڈر پر عمل درآمد کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست کی سماعت لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس مرزا وقاص رئوف نے کی۔ عدالت نے حکم دیا کہ سپیکر سندھ اسمبلی کے آرڈر پر عمل درآمد کیا جائے ۔