کراچی(رپورٹ:ایس ایم امین)پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی اسیربہن فریال تالپورکی آمد ورفت سکیورٹی رسک قراردیدی گئی،نیب نے فریال تالپورکو سندھ اسمبلی پہنچانے کیلئے سندھ حکومت سے 2بلٹ اوربم پروف گاڑیاں طلب کرلیں،نیب کراچی کے حکومت سندھ کو ارسال کردہ خط میں امن وامان کی صورتحال کے پیش نظردوبلٹ اوربم پروف گاڑیاں فراہم کرنیکا مطالبہ کیا گیا ہے ،معمتد ترین ذرائع کا کہنا ہے کہ حساس اداروں نے رپورٹ میں فریال کی سکیورٹی بڑھانے کا مشورہ دیا ہے ،اس صورتحال کے پیش نظرنیب سندھ کی جانب سے صوبائی حکومت کو بھیجے گئے خط میں کہا گیا کہ گاڑیاں فریال تالپورکی اسلام آباد سے کراچی منتقلی کے بعد انہیں ائیرپورٹ سے گھراورسندھ اسمبلی لانے لیجانے میں استعمال کی جائیں گی ،گاڑیاں فوری فراہم کی جائیں۔