لاہور(کامرس رپورٹر) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی) کا تجارتی وفد ریجنل چیئرمین عبدالرؤف مختارکی قیادت میں سات روزہ دورے پر برطانیہ روانہ ہوگیا۔روانگی سے قبل ریجنل چیئرمین عبدالرؤف مختار نے بتایاکہ تجارتی وفد کا دورہ برطانیہ ممبران کیلئے اپنی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے نئی منڈیوں کی تلاش کرے گا۔