لاہور(سپورٹس ڈیسک)سہہ فریقی سیریز کے لیے پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا، ایونٹ کے لیے 15 رکنی ٹیم اور 4 ریزرو کھلاڑیوں کا اعلان کیا گیا ہے ۔سہہ فریقی بلائنڈ کرکٹ سیریز بنگلہ دیش میں 2 سے 8 اپریل تک کھیلی جائے گی جس میں پاکستان بھارت اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔15 رکنی ٹیم میں کپتان نثار علی، نائب کپتان ظفر اقبال، ریاست خان، ساجد نواز، محمد شاہ زیب ، محمد تحسین ، بدر منیز اور مطیع اللّہ شامل ہیں۔دیگر کھلاڑیوں میں معین اسلم، انیس جاوید، شاہ زیب حیدر اور محمد رشید شامل ہیں۔ان کے علاوہ محمد راشد، محسن خان ثناء اللّہ خان اور محمد صفدر بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔