فیصل آباد(خصوصی رپورٹر) انسداد دہشتگردی عدا لت فیصل آباد نے تحر یک لبیک کے سر براہ مولانا خادم حسین رضوی کو اشتہاری قرار دیدیا ہے جبکہ انکی جا ئیداد قرق کر نے کے احکامات بھی جاری کئے گئے ہیں۔ منصورہ آ باد پولیس نے تحر یک لبیک کے سر براہ مولانا خادم حسین رضوی کے خلاف 2017 میں مقدمہ کا اندراج عمل میں لایا تھا اور اس مقدمہ میں متعدد بار طلب کئے جا نے کے باوجود مولانا خادم حسین رضوی پیش نہیں ہو ئے تھے ۔ گذشتہ روز قانونی کارروائی مکمل کئے جا نے کے بعد عدا لت نے انکی گرفتاری کیلئے دائمی وارنٹ بھی جاری کئے گئے اور پولیس کو مقدمہ کا چالان 19 ستمبر کو جمع کرنے کی ہدایت کی۔