فیصل آ باد(خصوصی رپورٹر) ڈنمارک کی رہائشی خاتون فیصل آ باد کے باورچی کی محبت میں گرفتار ہو کر شادی کیلئے پاکستان پہنچ گئی ، سیشن کو رٹ میں نکاح کر نے کے بعد خاتون اپنے سسرال پہنچ گئی ، تفصیلات کے مطابق بلال گنج جعفری محلہ کے رہائشی شاہ زیب علی کی ڈنمارک کی رہائشی میتھی دس کے ساتھ سوشل میڈیا پر ہو نے والی دوستی سچی محبت میں بدل گئی جس کے بعد نوجوان سے شادی کا فیصلہ کر لیا اور اپنے والدین کے ہمراہ فیصل آ باد پہنچ گئی ، گذشتہ روز جوڈیشل مجسٹر یٹ عا بد حسین کی عدا لت میں فیصل آ باد کے رہائشی نوجوان کے ساتھ خاتون نے شادی کر لی ڈنمارک کی رہائشی خاتون کی لومیرج کئے جا نے کے موقعہ پر پولیس نے اسکو والدین سمیت پولیس کی بھاری نفری کی معیت میں سیشن کو رٹ میں پیش کیا تھا۔