لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف اداکار فیصل قریشی گزشتہ چار برس سے مارننگ شو ‘سلام زندگی’ کی میزبانی کررہے تھے لیکن اب ان کا شو بند کردیا گیا ہے ۔شو کی آخری قسط کی میزبانی اداکار ایاز سمو نے کی تھی جبکہ فیصل قریشی مہمان خصوصی بن کر شریک ہوئے تھے ۔اداکار نے انکشاف کیا کہ ان کا مارننگ شو شوبز کے خراب حالات اور مالی مسائل کے باعث اپنے اختتام کو پہنچا ہے ۔