فیصل آباد(خصوصی رپورٹر) فیصل آباد سے کراچی جانے والی ٹرین "پاکستان ایکسپریس" ڈھینگا پھاٹک کے پاس بڑے حادثے سے بچ گئی، ٹرین انجن دس بوگیاں چھوڑ کر آگے نکل گیا،تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز پاکستان ایکسپریس حسب معمول روانہ ہو ئی تو اسی دوران اسکے ساتھ منسلک بوگیاں اتر گئی جس کے باعث مسافروں میں خوف وہراس پھیل گیا ، ریلوے کے ذمہ داروں کو بر وقت دی جا نے والی اطلاع کے باوجود انجن بھجوایا گیا اور نہ ہی ریلوے کے ذمہ دار موقعہ پر پہنچے جس کے بعد مسافروں میں اشتعال پیدا ہو گیا جنہوں نے ریلوے انتظا میہ کے خلاف نعرہ بازی کی اور اس موقعہ پر پھاٹک دو گھنٹے تک بند رہنے کی وجہ سے ٹریفک کا نظام بھی درہم برہم ہو گیا جس کے بعد اشتعال میں آ نے والے شہریوں نے ریلوے پھاٹک کو خود ہی کھول لیا ، جبکہ دو گھنٹے کی تا خیر کے بعد آ نے والے انجن سے بوگیوں کو منسلک کرتے ہوئے بھجوایا گیا ۔