نیویارک(ویب ڈیسک) فضائی آلودگی کا ایک اورخطرناک پہلو سامنے آیا ہے جس کے بعد سائنسدانوں کا اصرار ہے کہ کثیف اور گندی فضا میں طویل عرصے تک سانس لینے پر سونگھنے کی حِس متاثر ہونے کا خطرہ دوگنا ہوسکتا ہے ۔قوتِ شامہ یعنی سونگھنے کی حس قدرت کا ایک عظیم تحفہ ہے ۔ اس طرح غذائی عادات بھی متاثر ہوتی ہے اور بو اور گیس وغیرہ کوپہچاننے میں بھی مدد ملتی ہے ۔ سونگھنے کی حس ختم ہوجائے تو اسے طبی زبان میں اینوسمیا کہا جاتا ہے ۔ اس کیفیت کی وجہ سے مریض ڈپریشن کے شکار بھی ہوسکتے ہیں۔