لاہور(نیٹ نیوز) ق لیگ کے مرکزی رہنما چوہدری پرویز الٰہی نے انکشاف کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمن نے معاملات طے ہونے کے بعد اسلام آباد کا دھرنا ختم کیا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں ایک سوال پر انہوں نے کہا مولانا نے انڈرسٹینڈنگ کے تحت اسلام آباد مارچ ختم کیا،مولانا فضل الرحمٰن کو ہم نے جو دے کر بھیجا وہ امانت ہے ۔