لاہور(سٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ سموگ پر قابو پانے کے حوالے سے تمام حکومتی دعوے ریت کی دیوار ثابت ہوئے ہیں ،لاہورکی فضا آلودہ ہونے سے عوام میں سردرد ، ناک سے پانی بہنا ، خارش ، سانس ، میں رکاوٹ جسم میں درد، چیسٹ انفکیش اورنمونیے جیسی بیماریاں بڑھ گئیں ہیں ۔ عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق لاہور دنیا کا دوسرا آلودہ ترین شہر جبکہ راولپنڈی ، کراچی اورپشاور بھی آلودہ ترین شہروں میں شامل ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہ عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات تک میسر نہیں۔فضائی آلودگی نے عوام کی بہت بڑی تعداد کو متاثر کیا ہے ۔ ہوا میں مضر صحت گیسز سے چیسٹ انفیکشن تیزی سے پھیل رہی ہے ۔ حکومت کی طرف سے سموگ کی روک تھام کے حوالے سے صرف اجلاسوں کے سوا کچھ نہیں کیا جارہا ۔