لاہور،کراچی (نمائندہ خصوصی سے ،اپنے رپورٹر سے ،مانیٹرنگ ڈیسک ) فضیل اصغر کو ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا جس پر عمل درآمد یوم عاشور کے بعد ہو گا جبکہ موجودہ اے سی ایس داخلہ کیپٹن(ر) نسیم نواز جن کی خدمات حکومت سندھ کے سپرد کی جا چکی ہیں ان کو یوم عاشور کے بعد پنجاب سے ریلیو کر دیا جائے گا۔دوسری طرف حکومت پنجاب نے پانچ افسروں کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دئیے ۔ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق ایم حنیف سیکشن آفیسر کوآپریٹو کو تبدیل کر کے سیکشن آفیسر لائیو سٹاک تعینات کرنے ، تقرری کی منتظر حرز یوسف کو سیکشن آفیسر کوآپریٹو تعینات کر نے ، وقار حسین ایڈیشنل سیکرٹری وزیر ایکرٹریٹ کو تبدیل کر کے افسر بکار خاص بنا نے اور عثمان علی ڈپٹی سیکرٹری ویلفیئر ایس اینڈ جی اے ڈی کو تبدیل کر کے ایڈیشنل سیکرٹری وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ تعینات کر دیا گیا جبکہ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے ناہید گل بلوچ کو ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے کی اضافی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔علاوہ ازیں ایل ڈی اے کے پانچ افسروں کے تقررو تبادلے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں ۔ ڈائریکٹر جنرل آمنہ عمران خان نے ڈائریکٹر لاء سول کورٹس سید عامر حسن کا تبادلہ کر کے انہیں ڈائریکٹرلا ء اپیلٹ کورٹ ودیگرتعینات کر دیا ہے جبکہ تقرری کے منتظر عبد الحفیظ کو ڈائریکٹر لاء سول کورٹس تعینات کر دیا ہے ۔تقرری کے منتظرڈپٹی ڈائریکٹر اکائونٹس ہارون الرشید کو ان کے اپنے ہی پے سکیل میں ڈائریکٹر ون ونڈو آپریشن تعینات کر دیا ہے ۔دریں اثناء ایل ڈی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہیڈ کوارٹرزرانا عبد الشکور نے دو افسروں کے تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن ون حمیرا شریف کو تبدیل کر کے ڈائریکٹوریٹ آف لینڈ ڈویلپمنٹ فور میں لگا دیا ہے ۔ڈپٹی ڈائریکٹر ریکوری یاور بشیرو رک کو تبدیل کر کے ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن ون لگا دیا ہے ۔دریں اثنا چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے 20 افسران کو اگلے گریڈ میں ترقیاں دے دیں،نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی، کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ کے افسران کوترقی دی۔نیب ہیڈکوارٹر نے 20 نیب افسران کو گریڈ 18 سے 19 میں ترقی دی۔تمام افسران کو ڈپٹی ڈائریکٹر سے ایڈیشنل ڈائریکٹر کے طور پرترقی دی گئی۔