فیصل آباد(خصوصی رپورٹر) مدنپورہ میں حا لات کے ستائے ہو ئے رکشہ ڈرا ئیور نے ٹریفک وارڈن کی طرف سے چالان کئے جا نے کے بعد رکشہ کو آگ لگا دی ، رکشہ ڈرا ئیور کی طرف سے رکشہ کو نذر آ تش کئے جانے کے معاملہ کا نوٹس لیتے ہوئے ریجنل پولیس آ فیسر نے اسکی مالی مدد کر دی ، تفصیلات کے مطابق رکشہ ڈرا ئیور جہانگیر حسب معمول روز گار کمانے کے سلسلہ میں گھر سے روانہ ہوا تو اسی دوران مدن پورہ چوک میں ٹریفک وارڈن نے اسکو رو کتے ہو ئے چالان کر دیا جس کے بعد اشتعال میں آ نیوالے ڈرا ئیور نے رکشہ کو آ گ لگا دی ڈرا ئیور کی طرف سے رکشہ کو آ گ لگا ئے جانے کے بعد ریسکیو1122 کی ٹیمیں موقعہ پر پہنچ گئی جنہوں نے آ گ پر قابو پا یا جبکہ واقعہ کا علم ہو نے کے بعد ریجنل پولیس آ فیسر رفعت مختار را جہ نے سی ٹی او کو متذکرہ رکشہ ڈرا ئیور کی فی الفور مدد کر نے کی ہدایت کی جس کے بعد سی ٹی او نے رکشہ ڈرا ئیور کو اپنے دفتر میں بلاتے ہو ئے اسکی مالی مدد کی جبکہ سی ٹی او نے رکشہ ڈرا ئیور کو اس بات کی یقین دہانی کروائی ہے کہ اسکے جلنے والے رکشہ کی بھی مر مت کروائی جائیگی۔