منیلا(ویب ڈیسک)فلپائن میں پالتو جانوروں کے سالانہ فیشن شو کا انعقاد کیا گیا، شو میں پالتو جانوروں نے ریمپ واک کر کے شہریوں کو محظوظ کیا۔فیشن شو میں درجنوں کتوں اور بلیوں نے اپنے مالکان کے ہمراہ شرکت کی اور دلکش و اسٹائلش ملبوسات پہنے ریمپ پر جلوے بکھیرتے نظر آئے۔اس منفرد فیشن شومیں جانوروں کے ملبوسات کیساتھ ساتھ آنکے میک اپ اور جیولری پر بھی خاص توجہ دی گئی۔