لاہور( شوبز ڈیسک) نامور اداکارہ ثناء نے کہا ہے کہ پنجابی فلموں کے بغیر فلم انڈسٹری کی مکمل بحالی ممکن نہیں اس لئے ہمیں دونوں زبانو ں کی فلموں کی کامیابی پر توجہ دینا ہو گی ۔میں نے اردو اور پنجابی دونوں طرز کی فلموں میں کام کیا ہے اور اب بھی مجھے اگر کسی اچھی پنجابی فلم میں کام کی پیشکش ہوئی تو میں ضرور کام کروں گی ۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ثناء نے کہا کہ ایک دور تھا کہ اردو فلموں کے ساتھ نہ صرف پنجابی فلمیں بن رہی تھیں بلکہ ریکارڈ بزنس بھی کررہی تھیں ۔ پاکستان میں پنجابی زبان سے دلچسپی رکھنے والوں کی بہت بڑی تعداد ہے اس لئے ہمیں پنجابی فلموں کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے بلکہ فلم انڈسٹری کی ترقی کے لئے پنجابی فلمیں نا گزیر ہیں ۔