لاہور (کلچرل رپورٹر) فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ اس عید الفطر کو ریلیز ہو نے کے لئے تیار ہے ۔ پاکستانی سنیما کی سب سے متوقع فلم’’ دی لیجنڈ آف مولا جٹ ‘‘ اس عید الفطر کے موقع پر بڑی سکرینوں پر آئے گی۔ ۔ ماضی میں فلم کو بہت سی قانونی رکاوٹوں کا سامنا کرنے کے بعد آخر کار اس عید کے دن ریلیز کیا جا رہا ہے ۔بلال لاشاری کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں فواد خان ، ماہرہ خان ، حمائمہ مالک اور حمزہ علی عباسی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں ۔اس فلم میںعلی عظمت ، شفقت چیمہ اور نیئر اعجاز بھی شا مل ہیں۔اس بے مثال فلم کی بازگشت نہ صرف شاندار کاسٹ کی وجہ سے ہے بلکہ اس کی وجہ یہ بھی ہے کہ اس فلم کا مقصد مولا جٹ اور نوری ناتھ کے سکرین کرداروں کو ہم عصر حاضر میں لانا ہے ۔