کراچی،لاہور (کلچرل رپورٹرز) سندھی ثقافت اور سماجی مسائل کی فکر انگیز عکاسی کرنے والی لالی وڈ کی نئی فلم ’’ تلاش‘‘ کا باکس آفس پربہترین بزنس جاری ہے ۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق سنیماگھروں میں شائقین کا خصوصی رش دیکھنے میں آرہا ہے ۔ ہدایت کار ذیشان خان (زی کے ) کی پہلی فلم ’تلاش‘ میں مرکزی کردار فاریہ حسن، احمد زیب اور نعمان سمیع نے نبھائے ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں مصطفی قریشی، عدنان شاہ ٹیپو، سلیم معراج، ممتاز کنول اور حمیرا بانو شامل ہیں۔فلم کی کہانی میڈیکل کے تین سٹوڈنٹس پر مشتمل ہے جن کی زندگی میں نیا رخ تب آتا ہے جب انہیں سندھ کے ایک دور دراز دیہات میں میڈیکل کیمپ لگانے کیلئے بھیج دیا جاتا ہے اور وہاں انہیں مقامی وڈیروں سے منسلک دیگر مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ٹریڈ حلقوں کے مطابق فلم میں شامل تمام فنکاروں کے منفرد کردار اور سندھی موسیقی و ثقافت کا مقبول گیت ’’ ہو جمالو ‘‘ خاص طور پر پسند کیا جار ہا ہے ۔