لاہور( کلچرل رپورٹر )فیشن ڈیزائنر حسن شہریار یاسین اور اداکار محب مرزا کی ڈائریکشن میں بنائی جانے والی فلم ’’ عشرت میڈ ان چائنہ‘‘ کی پرموشن کا آغاز کر دیا گیا، فلم کے آفیشل پوسٹرز بھی سوشل میڈیا پر شیئر کر دیئے گئے ہیں،فلم کی کاسٹ میں محب مرزا،صنم سعید،سارہ لورین ،مانی،شبیر جان،ایچ ایس وائے ،شبیر جان اور شمعون عباسی نے اہم کردار ادا کئے ہیں۔فلم کی شوٹنگ پاکستان کے علاوہ بنکاک میں بھی کی گئی جہاں لاک ڈاؤن کی وجہ پاکستانی فنکاروں کو کئی دن مشکلات کا سامنا بھی رہا۔محب مرزا یہ فلم اسی سال ریلیز کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔