شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )فلم عشق میرا انمول کی پروموشن تقریب منعقد ہوئی جس میں ہدایت کار باسو چوہدری،فلمساز نعیم خان، موسیقار قادر علی شگن، گلوکارہ سائرہ نسیم، ہیروئن سحر ملک، ہیروین صائم علی، صفدر ماہی اور منظور بھٹی سمیت دیگر نے شرکت کی، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے فلم کے ہدایت کار باسو چوہدری نے کہا کہ برصغیر پاک و ہند میں بسنے والے لوگ فلموں کی کامیابی کا دارو مدار دلوں کو مسحور کردینے والی موسیقی اور شاعری کو قرار دیتے ہیں پاکستان فلم انڈسٹری کے زوال کی ایک بنیادی وجہ گلوکاروں کی مسحور کن آواز کا نہ ہونا بھی ہے فلم عشق میرا انمول میں سائرہ نسیم نے بڑی سحرائی آواز میں گانے گائے ہیں یہ فلم رواں سال کے آخر تک مکمل ہو جائے گی اس میں فوک گلوکار صفدر ماہی کے گانے بھی شامل ہیں پہلی مرتبہ دو ہیروئن سحر ملک اور ہیروین صائم علی ایک ساتھ پردہ سکرین پر جلوہ افروز ہورہی ہیں۔