لاہور (شوبز ڈیسک) سینئر اداکارشفقت چیمہ نے کہا ہے کہ فلم اندسٹری میں پائوں جمانے کے لئے 12سال تک جدوجہد کی ،اگر فلم میں ولن کا کردار نہ ہو تو ہیرو کبھی مقبول نہیں ہو سکتا۔ شفقت چیمہ نے کہا کہ میں نے فلم انڈسٹری میں نام اور مقام بنانے کے لئے 12سال تک جدوجہد کی ،پہلے معمولی کردار ملتے تھے لیکن ایک وقت آیا کہ مجھے مرکزی کردار ملنا شروع ہو گئے اور کامیابیوں کا نہ رکنے والا سلسلہ شروع ہو گیا ۔ انہوں نے کہا کہ فلم میں ہیرو کے ساتھ ولن نہ ہو تو ہیرو کی اہمیت ہی ختم ہو جاتی ہے ۔ ولن ہی ہے جو خود پر منفی چھاپ لگوا کر ہیرو کے کردار کو مقبول بناتا ہے اس لئے کسی بھی فلم میں ولن کے کردار کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔