ممبئی (شوبزڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور نے اپنی نئی فلم میں کردار کی نوعیت کے پیش نظر اپنا وزن بڑھا لیا، وہ اب ایک پائلٹ کا کردار ادا کرنے والی ہیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ نئی فلم میں پائلٹ کے کردار میں دکھائی دیں گی جس کیلئے وہ جہاز اڑانے کی بھی تربیت لیں گی۔ مکمل پائلٹ دکھائی دینے کیلئے انہیں اپنی شخصیت میں وہ تمام خصوصیات پیدا کرنا ہوں گی جو ایک پروفیشنل پائلٹ کیلئے ضروری ہوتی ہیں جس کیلئے انہوں نے اپنا وزن بڑھانا شروع کر دیا ہے ۔جھانوی کپور کی اس فلم کی عکسبندی کا آغاز رواں مارچ کے آخر میں ہو گا۔ واضح رہے کہ جھانوی آنجہانی بالی وڈ اداکارہ سری دیوی کی بیٹی ہیں اور انہوں نے گزشتہ برس اپنی فلم ’’دھڑک ‘‘سے شہرت حاصل کی تھی۔